پیاف کی جانب سے مستحق افراد میں راشن کی تقسیم جاری
لاہور (پ ر)کرونا وائرس کے پھیلاؤکے پیش نظر اکثر صنعتوں ومارکیٹس میں لاک ڈاؤن ہونے اور مختلف کاروبار بند ہونے سے پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کی جانب سے مستحق افراد کو پچھلے کئی روز سے راشن اور ضروریات زندگی کی تقسیم جاری ہے، تقریبا2000 خاندان میں راشن کی تقسیم کر دی گئی ہے۔ ایک ہفتے کے کھانے پر مشتمل مذکورہ راشن ۴ افراد کے لئے ہے اور دیہاڑی دار اور بیروزگار افراد کو راشن ایک این جی او کے ذریعے انکے گھر کی دیلیز پر مہیا کیا جارہا ہے۔