اے ربِ ذوالجلال،اے ربِ کبریا
دستِ دعا دراز ہے،سن لے تو التجا
یہ سچ ہے تیرے حکم کی،پرواہ زرا نہ کی
تو پھر بھی نوازتا رہا،ہم نے وفا نہ کی
تیرا ہی کھا کے،تیرا شکر نہ ہوا ادا
شیطاں دل و دماغ میں،ایسے سما گیا
بربادی اور تباہی کا وہ رستہ بتا گیا
رحمان اگر تو ہے تو،جبار بھی تو ہے
رحیم تو اگر ہے تو ،قہار بھی تو ہے
بندوں کے اپنے دیکھ کر،اتنے برے اعمال
ناراض ہو گیا ہے تو،اے ربِ ذوالجلال
ارض و سماء کے مالک،شاہوں کے بادشاہ
نازل جو کی ہے اپنے بندوں پہ اک وبا ء
مولا وبا ء سے دنیا میں بھونچال آگیا
بھولے تھے تجھ کو،اب تیرا خیال آگیا
یا رب خطا معاف کہ توُتو رحیم ہے۔
عطا کر رحم کی بھیک‘ تو بڑا ہی کریم ہے
(شفقت حسین)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38