سونے کی بڑھتی ہوئی نئی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے
ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد گزشتہ روزمنگل کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں۔امریکی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی سے 1288ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں گزشتہ روزفی تولہ
اور10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150روپے اور 129روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 70ہزار 700روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت بڑھ کر60ہزار 614روپے کے ساتھ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کے اضافے کے ساتھ 900روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت 8 روپے 60پیسے بڑھ کر 771روپے 60 پیسے پرمستحکم ہوگئی۔
#/S