وزیراعظم عمران خان نے ایسی پالیسی لانے کے حکومتی عزم کا اظہارکیا ہے جس میں ذہنی معذوری کے شکار افراد کی فلاح و بہبود یقینی بنائی جائےگی اور انہیں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کا موقع ملے گا۔
آج ذہنی معذوری سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر ایک ٹویٹ میں انہوں نےاس دن کو نہ صرف ذہنی معذوری سے متعلق عالمی ادراک بلکہ اس بیماری کا شکار افراد کےلئے بھی اہم قرار دیا۔
یہ دن منانے کا مقصد ذہنی معذوری کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے جوکہ ایک پیچیدہ اعصابی بیماری ہے جس میں زبان اور رابطے کی صلاحیتوں میں مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں۔