انٹربینک میں ڈالرملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 141روپے کی سطح پرپہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ کر 143 روپے میں فروخت ہوا ۔
اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے اضافے سے 143 روپے کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے اضافے سے 140 روپے 90 پیسے پر بند ہوا۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنا، سخت مانیٹری پالیسی اور بیرونی سرمایا کاری میں کمی کا ہونا ہے۔