ایک تصویر ایک کہانی…
لاہور ٹریفک پولیس شہریوں کی سہولت کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے ٹریفک پولیس کے اہلکار غلط پارک کئے موٹر سائیکل رکشوں کو لفٹر سے اٹھا کر لے جا رہی ہے اور چالان بھی کر رہے ہیں مگر چنگ چی ڈرائیور بحث میں لگے ہوئے ہیں کہ ہمارے چالان نہ کئے جائیں چاہئے جتنی مرضی قانون کی خلاف ورزی کریں ان کا موقف ہے کہ حکومت نے اتنے مہنگائی بم گرا دیئے ہیں کہ ہمارا گزارا نہیں ہو رہا اگر چالان ہو جائے تو ایک دن کی روزی روٹی گئی اگر یہی ڈرائیور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں رکشہ غلط پارک نہ کریں اور قانون کی خلاف ورزی نہ کریں تو چالان سے بچ سکتے ہیں رکشہ ڈرائیور موٹرسائیکل سوار اور گاڑیاں چلانے والے شہریوں کو بھی چاہئے کہ وہ قانون کی خلاف ورزی نہ کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تاکہ ان کا چالان نہ ہو۔( فوٹو: اعجاز لاہوری )