سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی امیگریشن وفد اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پہنچ گیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی امیگریشن وفد پیر کے روز ریاض سے نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پہنچ گیا 16 رکنی وفد کی قیادت عبدالرحمٰن سعود المرے کر رہے ہیں نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی ،وزارت داخلہ اور ایف آئی اے امیگریشن کے اعلیٰ حکام نے وفد کا خیر مقدم کیا وفد سعودی ائرلائن کی پرواز نمبرSV - 724 کے ذریعے اسلام آباد پہنچا ۔