فوارہ چوک شیلٹر ہوم میں 37نئے پنکھے نصب کرنے کا اعلان
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ضلعی انتظامیہ نے موسم گرما کے آغاز پرفوارہ چوک راجہ بازارمیں قائم شیلٹر ہوم میں 37نئے پنکھے نصب کرنے کا اعلان کر دیا ہے یہ پنکھے ایک سمندر پار پاکستانی نے شیلٹر ہوم کے فوکل پرسن کو عطیہ کئے ہیں اس ضمن میں شیلٹر ہوم کے فوکل پرسن وکینٹ مجسٹریٹ حافظ محمد عمران نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانی حسان یوسف نے شیلٹر ہوم کے انتظامات سے متاثر ہو کر یہاں رہائش پذیر افراد کے لئے 37پنکھے عطیہ کئے ہیں تاکہ موسم گرما کے دوران یہاں قیام کرنے والے افراد سکون سے رات گزار سکیں انہوں نے بتایا کہ موسم گرما کے پیش نظر شیلٹر ہوم کی صفائی کے ساتھ یہاں مچھر مار سپرے اورکیڑے مار ادویات کا بھی چھڑکائو کیا گیا ہے ۔