’’ آئی سی سی کا اپریل فول‘‘
دبئی (سپورٹس ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کروڑوں صارفین کو اپریل فول بنانے کے لیے منفرد انداز اپنایا۔کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر چند تصاویر شیئر کی گئیں جس میں کھیلوں میں مخصوص تبدیلیوں کا عندیہ دیا گیا۔تاہم ان تبدیلیوں میں سے اکثر اتنی غیرحقیقی ہیں کہ شائقین کرکٹ فوراً ہی سمجھ گئے کہ ۔شائقین کو جس پہلی ٹوئٹ نے چونکایا وہ یہ تھی کہ کھیل میں نوجوان نسل کی دلچسپی کو بڑھانے کے لیے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے آغاز کے ساتھ ہی ان کی کٹ کے پیچھے نمبر کے ساتھ ساتھ انسٹا گرام ہینڈلر بھی تحریر کرے گا۔تاہم شائقین کو اپریل فول کا شک اس ٹوئٹ سے ہوا جس میں کہا گیا کہ اب کرکٹ میں ٹاس نہیں ہوگا بلکہ ٹوئٹر کے صارفین ایک ووٹنگ کے ذریعے گھر بیٹھے فیصلہ کریں گے کہ کون سی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی اور کون باؤلنگ۔