پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف مکمل ٹیسٹ سیریز ڈے نائٹ کھیلنے سے انکار
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان نے رواں برس آسٹریلیا کے خلاف مکمل ٹیسٹ سیریز ڈے نائٹ کھیلنے میں عدم دلچسپی ظاہر کر دی۔ ۔ اس کی بڑی وجہ قومی ٹیم کا ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کا زیادہ تجربہ نہ رکھنا ہے، دونوں ٹیسٹ مصنوعی روشنیوں میں ہونے کی صورت میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے۔ قومی ٹیم اس سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔