جی ایچ کیو میں ارکان پارلیمنٹ کو بریفنگ 8اپریل تک موخر
اسلام آباد (این این آئی) جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں سینٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کو دی جانے والی بریفنگ 8 اپریل تک موخر کردی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد کنٹرول لائن کی صورتحال پر 4 اپریل اراکین پارلیمنٹ کو بریفنگ دینی تھی جو اب 8 اپریل کو ہوگی۔