مہنگائی کا اعتراف کرتا ہوں لیکن یہ اب بھی 2008 اور 2013 سے کم ہے: اسد عمر
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں اب بھی مہنگائی 2008 ء اور 2013 ء سیکم ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے مہنگائی کا اعتراف کیا اور کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی ہے لیکن مہنگائی 2008 اور 2013 ء سے کم ہے۔ موجودہ بیرونی ادائیگیوں کا بحران ماضی سے کہیں زیادہ تھا‘ معاشی بحران سے نکلنے کے لئے جو اقدامات کئے اس سے مہنگائی بڑھتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11 روپے اضافے کی سمری دی تھی‘ حکومت نے اپنے ٹیکس کم کر کے پٹرول کی قیمت کم کی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جب ڈالر 105 سے 145 روپے کا ہو گا تو اس کا فرق پڑے گا جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 32 ڈالر سے 68 ڈالر ہو گی تو اسکا بھی فرق پڑے گا۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے سارے سوالوں کا جواب دوں گا‘ ایاز صادق سمیت پوری اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں۔