ترکی سے ڈی پورٹ 47 پاکستانی خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچ گئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ترکی سے ڈی پورٹ کئے گئے 47 پاکستانیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیا گیا یہ پاکستانی غیر قانونی طور پر ترکی میں مقیم تھے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے پاکستانیوں کو ایف آئی اے امیگریشن نے تحویل میں لے لیا جن میں سے31 کے کوائف مشکوک ہونے پر انہیں انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا جبکہ 16 پاکستانیوں کو امیگریشن حکام نے ان کی دستاویزت چیک کرنے کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دے دی ۔