ماتحت عدلیہ سروسز رولز کیس،معاملہ اتفاق رائے سے حل کیا جائے،سپریم کورٹ
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ا سلام آباد کی ماتحت عدلیہ کے سروسز رولز سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین کو معاملہ اتفاق رائے سے حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ہے ۔ جسٹس شیخ عظمت کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی تو جسٹس شیخ عظمت سعید نے قرا ردیا کہ رولز میں تبدیلی کیلئے قانون میں ترمیم ضروری ہے،بہتر یہ ہے کہ حکومت اور تمام فریقین مل کر کوئی فیصلہ کر لیں، اتفاق رائے سے فیصلہ نہیں ہوتا تو کیس سن کر فیصلہ کردیں گے، ماتحت عدلیہ ججز کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ کا یہ معاملہ عوامی مفاد اور عوامی دلچسپی کے دائرے میں نہیں آتا،جسٹس شیخ عظمت نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نعیم بخاری صاحب آپ کیا بات کرتے ہیں، نعیم بخاری نے کہا کہ حکومت نے قانون میں ترمیم کا عمل اب تک شروع کیا ہی نہیں بعدازاں عدات نے کیس کی سماعت 4ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ہے ۔