اٹھارویں ترمیم میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے،صدر سپریم کورٹ بار
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ججوں کی تعیناتی کے طریقہ کار کو شفاف بنانے کیلئے اپریل میں سیمنار منعقد کریں گے،سیمینار میں آرٹیکل 184کی شق تین کے تحت ازخود نوٹس کیس فیصلے کیخلاف اپیل پر بھی بات ہوگی،سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے دور میں ہمیں قومی ایشوز سے ہٹا دیا گیا تھا،اٹھارویں ترمیم میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے،اٹھارویں ترمیم آئین کے تحت ہے،اٹھارویں ترمیم سے صوبوں کو اختیارات ملیں گے،بدنیتی کے باعث 2010 سے اٹھارویں ترمیم پر عمل درآمد کیلئے طریقہ کار واضع نہیں کیا گیا.