مریم نواز، صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب دینے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزار نے نواز شریف کی حد تک درخواست واپس لے لی اور موقف اختیار کیا کہ نواز شریف سے متعلق سپریم کورٹ حکم دے چکی ہے کہ نواز شریف ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔