جنرل ہسپتال فری میڈیکل کیمپ میں 300مریضوں کا چیک اپ و معائنہ
لاہور ( نیوز رپورٹر)پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال کے پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر غیاث النبی طیب کی سربراہی میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں معدہ و جگر کے امراض کے ڈاکٹرز نے300سے زائد مریضوں کا مفت میڈیکل چیک اپ کیا ،اُن کے تشخیصی ٹیسٹ ہوئے اور تفصیلی معائنہ کیا گیا جس کے بعد 36افراد ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا پائے گئے۔پروفیسر غیاث النبی طیب کا کہنا تھا کہ ان مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت بھی فراہم کریں گے تاکہ یہ جلد از جلد صحت یاب ہو کر نارمل زندگی گزار سکیں ۔Swiss-Canadianسپائن سرجن کا جنرل اسد قریشی کے ہمرا ہ گھرکی ہسپتا ل کا دورہ Swiss-Canadianسپائن سرجن Prof. Max Aebنے جنرل اسد قریشی (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سپائن سنٹر سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی )کے ہمرا ہ گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتا ل کا دورہ کیا ۔