وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منگل کو طلب کر لیا ہے جس میں 19نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا وفاقی کابینہ پاکستان میں آئی پی ایل میچیز دیکھنے پر پابندی کی منظوری دے گی اور غربت مٹاؤ پروگرام کے تحت کابینہ سے ڈویژن کے قیام کی منظوری بھی دی جائے گی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق بھی اجلاس میں کابینہ کو بریف کیا جائے گا اس کے علاوہ کابینہ فاٹا کے ترقیاتی بجٹ خیبرپختونخواہ حکومت کو منتقل کرنے کی بھی منظوری دے گی اجلاس نیپرا کی جانب سے ٹیرف مقرر کرنے کے فیصلے اور پی آئی اے کے نئے چیف ایکزیکٹو کی تقرری کی بھی منظوری دی جائے گی جبکہ بورڈ آف انویسمنٹ کے سیکرٹری کی تقرری بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔