امریکہ نے افغان طالبان سے حتمی مذاکرات کیلئے پاکستان سے مدد مانگ لی
اسلام آباد (شفقت علی، نیشن رپورٹ) امریکی حکام نے افغان طالبان اور واشنگٹن کے مابین پرامن مذاکرات کے حتمی مرحلے کیلئے پاکستان سے تعاون کیلئے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کیلئے اپنا بھرپور اور فعال کردار ادا کرے امریکی حکام افغان امن کیلئے پاکستانی کوششوں کے پہلے ہی معترف ہیں تاہم وہ چاہتے ہیں امن مذاکرات اور حتمی معاہدے کیلئے مزید پیشرفت کی جائے اس حوالے سے امریکہ افغانستان میں الیکشن کے بعد طالبان کو اقتدار کی منتقلی کیلئے بھی تیار ہے اور افغانستان میں پاکستان کی امن کوششیں ہمارے مفاد میں ہیں وزارت خارجہ کے ایک اور اہلکار کے مطابق پاکستان افغان طالبان کو اقتدار کی منتقلی پائیدار امن کیلئے ضروری سمجھتا ہے اور امریکی حکام بھی اس کیلئے اصول و ضوابط طے کرنے کیلئے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان کے صدارتی انتخابات رواں سال دوبارہ ملتوی ہو چکے ہیں جن کو 28 ستمبر اب نئی تاریخ رکھی گئی ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد عرصہ سے افغان امن کے متلاشی ہیں اور اس حوالے سے طالبان کے ساتھ کئی بار مذاکرات کر چکے ہیں یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان امن قائم کرنے کیلئے پاکستان کو اہم کردار ادا کرنے کیلئے کئی ہفتے قبل وزیراعظم عمران خان کو خط بھی لکھ چکے ہیں اور پاکستانی وزارت خارجہ حکام کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں قیام امن کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔