چینی صدر کی وزیراعظم نیوزی لینڈ سے تعزیت، سٹرٹیجک پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق
بیجنگ (نیٹ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ سے وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے ملاقات میں سٹرٹیجک پارٹنرشپ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک کی کمپنیوں کو دوستانہ سرمایہ کار ماحول میہا کیا جائیگا۔ شی جن پنگ نے کہا دونوں ممالک کو ایک دوسرے پر اعتماد کرنا چاہئے۔ اگر نئے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے تو باہمی ہم آہنگی کو بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے سانحہ نیوزی لینڈ پر آرڈرن سے تعزیت بھی کی۔ وزیراعظم کی لی چیانگ بھی جیسنڈا آرڈرن سے ملے۔ جیسنڈا نے کہا فری ٹرینڈ ایگریمنٹ پر مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے چین کا ساتھ دینگے۔