گھوٹکی نو مسلم بہنوں کے والد نے میڈیکل بورڈ کیلئے درخواست دیدی
اسلام آباد (صباح نیوز) گھوٹکی کی نومسلم بہنوں کے والد نے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں لڑکیوں کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں لڑکیوں کے والد نے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے لیے رجوع کیا ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ لڑکیوں کی عمر کے تعین اور لڑکیوں کے نفسیاتی ٹیسٹ کے لیے بھی بورڈ تشکیل دیا جائے۔