پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ واجد ضیا جتنا بھی نوازشریف کوبچا لیں لیکن نیب سے نوازشریف کا بچنا مشکل ہے، نوازشریف عوامی کال لندن یا اڈیالہ جیل سے دیں گے، نوازشریف کو اگر یقین ہوا کہ 10 یا 12روز میں ضمانت ہوجائیگی توپھرجیل جانا پسند کریں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نیب کافیصلہ ہرصورت نوازشریف کیخلاف ہی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ واجد ضیا نواز شریف کو بچانا چاہتے ہیں وہ جتنا بھی نوازشریف کوبچا لیں لیکن نیب سے نوازشریف کا بچنا مشکل ہے۔اگرواجد ضیا کہتے ہیں کہ جائیداد بچوں کے نام پرہے توبھی نوازشریف کوسزایقینی ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف عوامی کال لندن یا اڈیالہ جیل سے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کواگریقین ہوا کہ دس یا 12روز میں ضمانت ہوجا ے گی توپھرجیل جانا پسند کریں گے۔اگرنوازشریف کوزیادہ روز جیل میں رہنے کاخدشہ ہوا توپھرعوامی کال لندن سے دیں گے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ شہباز شریف تومنت سماجت پراترآئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نگران سیٹ اپ حکومت اور اپوزیشن کااتفاق ہونا مشکل ہے۔میرے خیال میں معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38