شہباز شریف سے چوہدری نثار کی ملاقات ، چوہدری نثار پارٹی کا اثاثہ ہیں، ان کو پارٹی کے ساتھ چلتے رہنا چاہیے: شہباز شریف
لاہور: وزیراعلی شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن)کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے ملاقات کی. جس میں پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ چوہدری نثار اور وزیراعلی پنجاب کے درمیان ہونے والی ملاقات 45منٹ تک جاری رہی جس کے ملکی حالیہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو کی گئی جبکہ اس دوران چوہدری نثار نے انہیں اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے دوران گفتگو چوہدری نثار کو کہا کہ انہیں پارٹی کے ساتھ چلتے رہنا چاہیے۔ شریف شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار پارٹی کا اثاثہ ہیں، حالات آہستہ آہستہ ٹھیک ہوجائیں گے۔