اسلام آباد :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر حرکت میں آنا ہوگا.پاکستان کے عوام حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کو شہید کررہی ہیں ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور بربریت کی عمران خان نے شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ مظلوم کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کو شہید کر رہی ہیں، پاکستان کے عوام حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ یو این سیکیورٹی کونسل کو مقبوضہ کشمیر بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور اب اسے ضرور حرکت میں آنا ہوگا۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں گذشتہ روز 17 نوجوان شہید اور 100 سے زائد زخمی کیے جاچکے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024