ایک تصویر………… ایک کہانی
وفاقی دارالحکومت کے علاقہ ایف ٹین کے قریب گرین بیلٹ پر بچوں کے کھلونوں کی بڑی دکان قائم ہے۔سی ڈی اے ودیگر اعلیٰ حکام کی مبینہ ملی بھگت سے بجلی بھی فراہم کردی گئی ، کرایہ نہ ٹیکس ،نہ کوئی پوچھ گچھ، سڑک کے کنارے ہونے کے باعث ہرایک کی نظروں کا مرکز یہ دکان جہاں شروع شروع میں ایک آدھ بچوں کا کھلونا پکڑے ایک شخص کھڑا ہوتا تھا وہاں اب درجنوں ملازمین شفٹوں میں کام کررہے ہیں ، غریب کی اس محنت مزوری کے پیچھے کروڑپتی سرمایہ دار ،بزنس مین دن رات دونوں ہاتھوں سے روپیہ کما رہا ہے ، گاہکوں سے منہ مانگے قیمتیں وصول کی جاتی ہیں جو لوگ بچوں کی ضد کے آگے مجبور ہوکر فورا ادا کردیتے ہیں ۔ زیر نظر تصویر سب کونظر آتی ہے سوائے میئر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کے۔(تصویر و تحریر ، سہیل ملک)