جوڈیشل کانفرنس 27 اپریل سے شروع ہو گی
اسلام آباد (خبر نگار) لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام قانون و انصاف سے متعلق مختلف موضوعات پر تین روزہ جوڈیشل کانفرنس 27تا29اپریل کو ہوگی ‘ کانفرنس کے افتتاحی اور اختتامی سیشنز کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان کریں گے۔ لاہور میں ہونے والی کانفرنس کی انتظامی کمیٹی سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم اور جسٹس عمر عطاء بندیال پر مشتمل ہو گی۔ تین روزہ کانفرنس میں جج صاحبان،وکلائ، لاء آفیسرزسرکاری/ نیم سرکاری ڈیپارٹمنٹس، کارپوریشنز، ریگولیٹری باڈیز، اکیڈیمیا، ریسرچر، سکالرز اور انصاف سے متعلق اداروں کے آفیسرز اپنے پیپرز جمع کر اسکتے ہیں جو انہیں پڑھنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔