جنوبی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی واپسی اور دوبارہ آباد کار ی مکمل
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) فاٹا کی جنوبی وزیرستان ایجنسی میں عارضی طور پر بے گھر ہونے والے مقامی افراد کی واپسی اور دوبارہ آباد کاری کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔فاٹا کے ہنگامی امدادی ادارے کے مطابق اکہتر ہزار سے زائد خاندان اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔انہیں ضروریات زندگی کے علاوہ چھ ماہ کا راشن بھی فراہم کیا گیا ہے۔کرم اور اورکزئی ایجنسیوں کے تمام بے گھر افراد بھی گھروں کو واپس چلے گئے ہیں۔