مسلم انتہا پسندوں کے خلاف مقدمات کی پیروی کرنے والے معروف بنگلہ دیشی وکیل اچانک لاپتہ
ڈھاکہ (آئی این پی)بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے حقوق کی جدوجہد کرنے اور مسلم انتہا پسندوں کے خلاف مقدمات کی پیروی کرنے والےمعروف وکیل اچانک لاپتہ ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے حقوق کی جدوجہد کرنے اور مسلم انتہا پسندوں کے خلاف مقدمات کی پیروی کرنے والے معروف وکیل استغاثہ رتیش چندر بھومِک اچانک لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اتوار کی صبح بتایا گیا کہ بھومِک کو رنگ پور میں جمعہ کی صبح ان کی رہائش گاہ سے رخصتی کے بعد سے نہیں دیکھا گیا۔ ان کے اہل خانہ نے ان کے لاپتہ ہو جانے کی پولیس رپورٹ جمعے کی رات ہی درج کرا دی تھی۔ ان کی گمشدگی پر مقامی وکلا برادری اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہے۔ وکیل لاپتہ