عام انتخابات میں کلین سویپ کرکے ووٹ کے تقدس کوبحال کرینگے، کیپٹن صفدر
اوگی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء کیپٹن(ر) صفدرایم این اے نے کہاہے کہ ضلع مانسہرہ سمیت پوراہزارہ ڈویژن مسلم لیگ ن کاگڑھ ہے،ہمارے پاس منتخب لوگوں کے ساتھ پہلے سے ہی جانثارساتھیوں کی ٹیم موجودہے،نئے حلقہ PK33 سے بھی مشاورت سے مضبوط امیدوار2018کے الیکشن میں میدان میں اتارکرریکارڈووٹوں سے فتح حاصل کرینگے،تمام ترسازشوں کے باوجودمسلم لیگ ن ملک کی سب سے مضبوط اورمقبول جماعت ہے،قوم کاہرفردمیاں نوازشریف کے شانہ بشانہ کھڑاہے،2018کے عام انتخابات میں انشاء اللہ پورے ملک میں کلین سویپ کرکے ووٹ کے تقدس کوبحال کرینگے،ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگ ن تحصیل اوگی کے نائبصدرآفسرخان سے گفتگومیں کیا،انہوں نے مسلم لیگ ن ضلع مانسہرہ کے تمام کارکنان کے عزم استقلال پرانہیں خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ میاں نوازشریف محسن پاکستان ہیں،قوم انکے خلاف فیصلہ کومستردکرچکی ہے،نوازشریف اورپاکستان لازم وملزوم ہیں،کوئی بھی قوم کے دلوں سے نوازشریف کی محبت کوکم نہیں کرسکتا،نوازشریف اسوقت ووٹ کی عزت کی جنگ لڑرہے ہیں،انشاء اللہ ووٹ کی عزت کوبحال کرکے دم لیاجائیگاانہوں نے کہاکہ PK33میرے قومی اسمبلی کے حلقہ اندرتشکیل پایاہے،یہاں کے لوگ نوازشریف کے متوالے ہیں،انشاء اللہ اس حلقہ سے مشاورت سے مسلم لیگ ن کامضبوط امیدوارآئے گاجوعوامی طاقت سے ریکارڈووٹ لیکرکامیاب ہوگا۔