انجمن فیض الاسلام کا 76 ویں یوم تاسیس پہلی تقریب آج ہوگی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)انجمن فیض الاسلام کے 76 ویں یوم تاسیس کی خصوصی تقر یبات کے سلسلے کی پہلی تقریب آج مورخہ 2 ۔ اپریل کو فیض آباد مرکز میں منعقد ہوگی ۔ یہ تقریب مجلس مذاکرہ پر مشتمل ہوگی جس کا عنوان ’’قومی تعمیر نو ‘‘ ہو گا ۔ مجلس مذاکرہ سہہ پہر تین بجے شروع ہوگی جس میں صدر انجمن محمد صدیق اکبر میاں کے کلمات خیر مقدم کے بعد معروف کالم نگار ہارون رشید ، صلاح الدین الرفاعی اور سید منصور عاقل بالترتیب قومی تعمیر نو میں انجمن کا کردار ’قومی تعمیر نو میں اسلامی اقدار اور قومی نظریہ کی اہمیت اورقومی تعمیر نو میں قومی نظام تعلیم کی اہمیت پر اظہار خیال کریں گے تقریب کی صدارت ڈاکٹر نعیم غنی کریں گے جبکہ ڈاکٹر ندیم شفیق اور محمد اسلم میتلا مہمان خصوصی اور مہمان اعزاز کے طور پر تقریب میں شرکت کریں گے ۔ انجمن کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود ہونگے۔