راولپنڈی و چکلالہ کینٹ کے علاقے تحریک انصاف کا گڑھ بن چکے ہیں ، مسلم شہزادخان
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تحریک انصاف چکلالہ کینٹ کے سیکرٹری ممبرشپ مسلم شہزادخان نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی20میںغوثیہ چوک ٹاہلی موہری میں پی ٹی آئی کے ایک اورکامیاب ممبر شپ کیمپ کے انعقاد سے ثابت ہوگیا ہے کہ راولپنڈی و چکلالہ کینٹ کے علاقے تحریک انصاف کا گڑھ بن چکے ہیں جس طرح جوق درجوق عوام پی ٹی آئی کے ممبر بن رہے ہیں انشاء اللہ ہمیں پوری امید ہے کہ آئندہ الیکشن میں کینٹ کے علاقوں سے عوامی طاقت سے مخالفین کو بھاگنے پر مجبور کردینگے،ان خیالات کااظہارانہوں نے سیکرٹری ممبر شپ پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی اظہر میر کے غوثیہ چوک ٹاہلی موری کمال آباد میں منعقدہ ممبر شپ کیمپ کا دورہ کرنے کے موقع پرکیا،ضلعی سیکرٹری اظہرمیر نے ممبر شپ کیمپ کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور ممبر شپ بھی کی۔ کیمپ کاانعقاد مسلم شہزادخان کی جانب سے کیا گیا ہے، اس موقع پر مہمان خصوصی ایم پی اے اعجاز خان جازی ،ملک عظیم ڈویژنل پریزیڈنٹ،صباح قریشی پریزیڈنٹ یوتھ ونگ راولپنڈی کینٹ و سیکرٹری ممبر شپ یوتھ ضلع راولپنڈی،فیض البشر جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ راولپنڈی، فیاض شانگلہ،شیخ شاہد،پروین صاحبہ اپنی ٹیم کے ہمراہ ،چوہدری نذیر،سرفراز بھائی،قلب بھائی،یاسر شاکر،شبیر خان،رشید خان،شاہ رخ،اسامہ،عادل خٹک،مکرم،سجاد خان،وارث خان،گل بر خان ،کمال خان ، سعید الرحمن ،اویس عباسی ،کمال خان، یاسین خان، شازیب، ندیم ،رومان بھائی، فرہان ملک، بدر جبرائل، بھائی ندیم خان پی ٹی آئی صوبیدار،واجد شاہ کینٹ یوتھ ونگ ٹیم،یوتھ ٹیم وارڈ،لیبر ونگ کے دوست،ٹریڈر زونگ،لیڈیز ونگ،آئی ایس ایف، یوتھ فورس ٹیم اور دیگر انصافینزبھی موجود تھے۔