علامہ خادم حسین رضوی آج لاہور میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے
راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کے امیر علامہ حافظ خادم حسین رضوی آج داتا دربار لاہور میں معاہدہ فیض آباد پر عملدرآمد اور ختم نبوت کے حلف نامے کی تبدیلی بارے راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہ لائے جانے کے حوالے سے آج ایک بڑے اجتماع میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اس اجتماع میں ملک بھر سے تحریک کے کارکن قافلوں کی صورت میں لاہور پہنچیں گے تحریک لبیک راولپنڈی‘ اسلام آباد کے کارکن تحریک کے امیر پیر سید عنایت الحق شاہ کی قیادت میں آج صبح سات بجے ریلوے اسٹیشن سے پاکستان ایکسپریس کے ذریعے لاہورروانہ ہوں گے جبکہ جڑواں شہروں اور محلقہ علاقوں کے کارکن ٹی چوک سے سات بجے بسوں کے قافلے کے علاوہ کاروں کے ذریعے بھی لاہور روانہ ہوں گے۔ تحریک لبیک کی ڈویژنل ضلعی اور شہری تنظیموں نے لاہور روانگی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔