پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور اسلام آباد پولیس کے درمیان معاہدہ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور اسلام آباد پولیس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت اسلام آباد پولیس کے تمام ٹیسٹوں کے ماہانہ بل پنجاب فرانزک ایجنسی وفاقی پولیس کو بھجوائے گی جبکہ پہلے پولیس افسران مختلف مقدمات کے سیمپلز ٹیسٹ کرانے کیلئے براہ راست فیس ادا کرتے تھے لیکن اس معاہدے کے تحت اب وفاقی پولیس بینک ڈرافٹ کے ذریعے پنجاب فرانزک ایجنسی کو ادائیگی کیا کرے گی اس موقع پر آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ کرپشن فری فورس بنانا میری اولین ترجیح ہے یہ معاہدہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ میں نے تمام تھانوں میں گاڑیوں کے ماہانہ پٹرول کی مد بڑھا کر750 لیٹر کردی ہے معاہدے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگیا ہے ۔