’’کشمیریوں کو کب تک چن چن کر مارا جائیگا‘‘ میر واعظ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کےقائد میر واعظ مولوی عمر فاروق نے کہا ہے کہ ’’جنوبی کشمیر میں بھارتی افواج نے ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی جس سے سترہ نوجوان شہید ہوگئے ہیں، جن میں سے بارہ کا تعلق شوپیاں ضلع سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخر کب تک اپنا پیدائشی حق مانگنے کی پاداش میں کشمیریوں کو چن چن کر مارا جائیگا اور دنیا خاموشی سے دیکھتے رہے گی۔ انہوں نے اس دردمندانہ اظہار خیال کیلئے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا۔