اسلام آباد انٹر نیشنل کائونٹر ٹیررازم فورم کل سے شروع ہو گا
اسلام آباد (این این آئی) نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے زیراہتمام تین روزہ ’’اسلام آباد انٹرنیشنل کائونٹر ٹیررازم فورم‘‘ کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ فورم کا موضوع دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے میں پاکستان کی قربانیاں اور کامیابیاں ہیں،3 سے5 اپریل تک جاری والی کانفرنس میں تقریباً 55 سے 60 ممالک کے دانشور، صحافی، قلم کار، مختلف یونیورسٹیز کے پروفیسرز، پالیسی میکر، تھینک ٹینک سے وابستہ افراد، خارجہ و دفاعی امور کے ماہرین شرکت کریں گے، فورم میں پاکستان کی دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں دی گئی قربانیوں اور کامیابیوں پر دستاویزی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی،فورم کا آغاز قومی ترانے سے ہوگا، جس کے بعد دہشتگردی اور انتہا ء پسندی کے خلاف جنگ میں اپنے جانوں کو قربان کرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، کوآرڈینیٹر نیکٹا افتتاحی کلمات میں مہمانوں کو خوش آمدید کہیں گے، وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال خطاب افتتاحی سیشن کے مرکزی سپیکر ہوں گے،صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان 9/11 کے پاکستان پر اثرات پر اظہار خیال کریں گے، ڈی جی ملٹری آپریشن میجر جنرل ساحر شمشاد مرز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشنل اور حفاظتی امور پر گفتگو کریں گے،دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں میڈیا اور پارلیمنٹ کے کردار پر رکن قومی اسمبلی اسد عمر ،سینئر دفاعی امور کے ماہر لیونڈ سیون اور اون بینٹ جونز خطاب کریںگے،پاکستان کا دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں کردار پر سابق سیکرٹری خارجہ ریاض کھوکھر،سلمان بشیر، بین الاقوامی قانون کے ماہر احمر بلال صوفی،سابق پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی اظہار خیال کریں گے،دہشتگردی اور انتہا پسندی کے حوالے سے قوم کی مجموعی کردار پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرقبلہ ایاز، شنادانہ سعد،علی معین نواز ،سائمن ہزیلاک اظہار خیال کریں گے،مہاجرین اور آفاتوں کی چیلنج سے متعلق رحیم اللہ یوسف زئی، چیف سیکرٹری کے پی کے اعظم خان، یو این ڈائریکٹرنیل بوہنے خطاب کریں گے،افغان جنگ اور پاکستان پر اس کے اثرات کے موضوع پر طلعت مسعود،کمال عالم ،ماہر افغان امور جارجز لیفارو خطاب کریں گے۔ فورم کے دوسرے روز انسداد دہشتگردی اور انتہا پسندی کیلئے آئی ایس پی آر کی میڈیا حکمت عملی کے ذریعے ردعمل کے موضوع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غور،سیاسی رہنمائوں کے کردار پر رہنما اے این پی افراسیاب خٹک،درپیش خطرات کے موضوع پر سینیٹر رحمن ملک ،دہشتگری کے خلاف ریاست کے ردعمل پر مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصر خان جنجوعہ جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سیشن کا اختتام کریں گے، سائبر سکیورٹی اینڈ ٹیرارسٹ فنانسنگ کے موضوع پرسابق ڈی جی ایف آئی اے سعود مرزا،سینیٹر شبلی فراز،سابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود،ایڈوکیٹ منیب ضیاء اظہار خیال کریں گے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہتری ، پولیسنگ اور بنیاد پرستی کے خاتمے کے موضوع پر طارق کھوسہ،حسن عباس، سیزر گویڈز،حنیف جالندھری اور ڈاکٹر فقیر حسین خطاب کریں گے،موثر پالیسز اور معاشی ترقی کے ذریعے انتہاء پسندی اور دہشتگردی کے خلاف ردعمل کے موضوع پر طارق پرویز،رضوان ملک، شکیل درانی اور مبارک زیب خطاب کریں گے،معاشی ترقی کے خواب کے موضوع پرمشیر وزیراعظم بیرسٹر ظفراللہ، وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل اور اسد زمان خطاب کریں گے،مضبوط اور بہتر پاکستان کی تشکیل نو کے موضوع پر ڈائریکٹر سی پیک حسن دائود،سائوتھ ایشیاء سٹیڈیز کے چیف ایڈیٹر یے ہیلن ،سی پیک ایکسپرٹ وانگ لی خطاب کریں گے۔تیسرے روزپاکستان میں جمہوریت کا وژن کے موضو پر وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف،پاکستان استحکام کی راہ پر گامزن کے موضوع پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے میں اپوزیشن کے کردار پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمن اظہار خیال کریں گے،نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا احسان غنی کانفرنس کے تین دنوں کے بحث کو سمیٹیں گے،وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال اپنے اختتامی کلمات ادا کریں گے اس کے بعد مہمان خصوصی کانفرنس سے اختتامی خطاب کریں گے۔