گوجرانوالہ: پولیس اہلکار خطر ناک ملزموں کو چوکی میں بند کر کے سنڈے منانے چلے گئے
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) پولیس کے شےر جوانوں نے سنڈے منانے کےلئے خطرناک ملزمان کو حوالات مےں بند کر کے چوکی کو باہر سے تالا لگا کر انوکھا کارنامہ سرانجام دے دےا، ملازمےن کے غائب ہونے کی وجہ سے سائلےن کئی گھنٹوں تک خوار ہوتے رہے، تفصےلات کے مطابق تھانہ دھلے کی راجکوٹ چوکی مےں چوکی انچارج اور محرر سمےت چھ ملازمےن ڈےوٹی دے رہے ہےں، شےر جوانوں نے حوالات مےں خطرناک ملزمان کو بند کےا خود سنڈے منانے کےلئے چلے گئے، اس دوران سائلین اور ملزمان کو کھانے دےنے کےلئے آنےوالے افراد گےٹ کو تالا لگا دےکھ کر چوکی کے باہر کھڑے کئی گھنٹے تک خوار ہوتے رہے، حوالات مےں بند ملزمان بھی بھوک پیاس سے بلکتے رہے، ملزمان کے رشتے داروں نے اکتا جانے پر چوکی کے اندر آوازےں دےنا شروع کر دےں، جن کی آواز سن کر گےٹ پر کوئی نہ آےا جس پر انکی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے، اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ اےک ملازم تھانے کے اندر موجود تھا۔ دےگر اےسٹر کی تقرےبات کے حوالے سے چرچوں مےں ڈےوٹےاں سرانجام دے رہے تھے، دوسری طرف پو لےس ذرائع کا کہنا تھا کہ راجکوٹ چوکی سمےت دےگر پو لےس چوکےوں کی بھی ےہی صورتحال ہے، ملازمےن جب چاہےں چوکےوں کو تالے لگا کر غائب ہو جاتے ہےں، اگر اعلی پولےس حکام اس معاملہ کی انکوائری کروائےں تو انہےں تمام حقائق سامنے آجائےں گے۔
سنڈے منانے