نوائے وقت سروس
مبارکباد
بیول( نامہ نگار) صدر پریس کلب بیول شفیق الرحمن وارثی ، جہانگیر افضل ، چوہدری محمد اخلاق ، فراز خان، مبین ہاشمی ، چوہدری مظہر، شیخ عابد، ندیم رانا، وقاص الرحمن وارثی ، راجہ طارق ایوب، طاہر وسیم نے پوٹھوار پریس کلب کے نومنتخب صدر احمد نواز کھوکھر، سینئر نائب صدر ملک نصیر احمد اور دیگر ممبران کومبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
٭گوجرخان (نامہ نگار)پوٹھوہار پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو جبار بھٹی ماسٹر جہانگیر ماسٹر محمد ساجد محمد کلیم مظہر وارثی خضر اسلام قریشی نے پریس کلب میں آکر مبارک باد پیش کی او ر گلدستہ پیش کیا ۔
٭مری(نامہ نگا خصوصی )مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گذشتہ دن سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے ان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن تحصیل مری کے صدر صیام مسعود عباسی،لیگی رہنمائوںحماد عباسی،عامر جمیل عباسی،سرمد عباسی نے دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔
سینئر سکول ٹیچر راجہ محمد اشتیاق ریٹائر ہو گئے
بیول( نامہ نگار) گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول بیول کے سینئر سکول ٹیچر راجہ محمد اشتیاق نے اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائزمنٹ لے لی،گذشتہ روز ان کے اعزار میں ایک پُر تکلف الوادعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں پرنسپل، ایس ایس ، اساتذہ نے بھر پور شرکت کی ، پرنسپل سعید اختر نے راجہ محمد اشتیاق کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ راجہ محمد اشتیاق کی ادارے کے لیے بے پناہ خدمات ہیں اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، آخرمیں راجہ محمد اشتیاق کی دراز عمری اور صحت کاملہ کی دُعا کی اور اُنہیںتحا ئف پیش کیے۔
اے ایس پی سعد ارشد کے اعزاز میں تقریب
جہلم(نامہ نگار)رائیس جادہ چوہدری واسب کی طرف سے اے ایس پی سعد ارشد کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ،تقریب چوہدری واسب کے ڈیرے پر ہوئی جس میں چوہدری ارشد ،ماسٹر اصغر،چوہدری ولائیت ،کامران ارشد،چوہدری عقیل،چوہدری ذوالفقار ودیگر شامل تھے ،آنے والے مہمانوں کی پرتکلف کھانے سے تواضع کی گئی اور اے ایس پی کو قیمتی ہار پہنائیں گئے ۔
راجہ ولید حسین کی دعوت ولیمہ
ملہال مغلاں ( نامہ نگار) چیئر مین زکوٰۃ و عشر کمیٹی ملہال مغلاں کیپٹن (ر) راجہ انوار حسین آف بملہ کے صاحبزادے راجہ ولید حسین کی دعوت ولیمہ ملہال مغلاں میں منعقد ہوئی ۔ دعوت ولیمہ میں بڑی تعداد میں سیاسی شخصیات اور معززین علاقہ نے شرکت کی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ یاسر سرفراز ، نمبر دار انعام اللہ ، سینیئر صحافی فخر محمود مرزا اور عمران مرزا شامل تھے۔
منشی ربنواز کی اہلیہ انتقال کر گئیں
ملہال مغلاں ( نامہ نگار) صوفی ٹریول کے مین اڈہ کے منشی ربنواز کی اہلیہ محترمہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کے نماز جنازہ میں میجر(ر) طاہر اقبال ایم این اے ،چیئر مین یوسی جنڈ خانزادہ صوفی مشتاق حسین کے علاوہ سینکڑوں لوگ شریک ہوئے اور مرحومہ کو آبائی قبرستان ارڑ مغلاں( خانپور) میں سپرد خاک کیا گیا۔
ربیع کی فصلوں کی کٹا ئی شروع
مٹھیال( نامہ نگار )تحصیل جنڈ کے علاقوں میں ربیع کی فصلیں تارا میرااور سرسوں کی کٹائی شروع ہو چکی ہے۔ جبکہ گندم کی فصل 15/20تک تیار ہو جائے گی اس کی کٹئی بھی عنقریب شروع ہو جائے گی۔
عبدالرئوف کی والدہ کاانتقال
کھوڑ (نامہ نگار)کھوڑ پریس کلب رجسٹرڈ کے سینئرنائب صدر عبدالرئوف،عبدالغفور،عبدالشکوراور عبدالظہورکی والدہ رضائے الہی سے وفات پاگئی ہیں جن کی نمازجنازہ میں معروف سیاسی،سماجی اورمذہبی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعدادمیں شرکت کی مرحومہ کو نمازجنازہ کے بعد سوگوار خاندان کی موجودگی میں کھوڑ کمپنی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ۔
چوہدری جمیل کے بیٹوں کی رسم عقیقہ
کلر سیداں(نامہ نگار)پٹواری چوہدری جمیل کے بیٹوں کی رسم عقیقہ مل اعوان میں ہوئی جس میںآستان عالیہ چھپر شریف کے سجادہ نشین فقیر عظمت شاہ وارثی ، سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض ،محمد ظریف راجا، چیئر مین راجہ صفدر کیانی،چیئر مین راجہ ندیم احمد،چیئر مین چوہدری رمضان، چیئر مین مرزا ارشد، چیئر مین راجہ اسماعیل،چیئر مین چوہدری خالد محمود،چیئر مین راجہ شوکت وارثی، چیئر مین پرویز اختر قادری ،،چیئر مین چوہدری ناصر تاج، چوہدری محمد اشفاق، راجہ جہانگیر بھٹی،رشید احمد چٹھہ و دیگر نے شرکت کی۔
راجہ عماد طارق کیانی رشتہ اذدواج میں منسلک
کلر سیداں(نامہ نگار)پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ قمر مسعود کے بھتیجے راجہ عماد طارق کیانی رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ چوآخالصہ میں ہوئی جس میں سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی ،رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمر السلام راجہ،چیئرمین سید راحت علی شاہ،چیئرمین راجہ ندیم احمد،چیئرمین راجہ فیصل منور،چیئرمین چوہدری شفقت محمود،چیئر مین راجہ اشتیاق حسین ودیگرنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
محمد ثاقب بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک
جبر(نامہ نگار)منجھوٹھہ والے لیاقت حسین بھٹی کے بیٹے محمد ثاقب بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ دعوت ولیمہ میںچوہدری محمد ریاض،چوہدری جاوید کوثر ،چوہدری ساجد حسین ،چوہدری محمد عظیم ،چوہدری محبوب حسین آف لس ،چیئرمین نمبردار عباس ،وائس چیئرمین بیول مرزا منیر ،خورشید ایڈووکیٹ ،وائس چیئرمین اسلام پورہ ملک طارق ایڈووکیٹ ،چوہدری صفدر حسین ،راجہ قاسم جاوید اخلاص ،چوہدری نزاکت ،محمد واجد ،لالہ محمد جاوید بھٹی،ماسٹر عمر فاروق،چوہدری ایوب پٹواری ،شیخ قیصر قیوم ،حاجی حبیب وارثی ،چوہدری مزمل اور مقامی صحافی شیخ محمد ممراز سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
چوہدری وسیم خالد رشتہ ازدواج سے منسلک
جبر(نامہ نگار)ڈہوک درکال چوہدری محمد خالد کے بیٹے چوہدری نعیم خالد کے بھائی چوہدری وسیم خالد رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔ دعوت ولیمہ میں چوہدری افتخار احمد وارثی ،ملک پرویز آف کنگر ،چوہدری محمد عظیم ،چیئرمین راجہ جمشید احمد کیانی،چوہدری جاوید کوثر ،چوہدری محبوب حسین آف لس،چوہدری محمود بیول ،خواجہ نعیم قیوم ،راجہ جبار بھٹی ،ماسٹر جہانگیر بھٹی ،ٹھیکیدار حاجی محمد ریاست ،ماسٹر ساجد بورگیاں ،چیئرمین اسلم ،راجہ امیر کابل ایڈووکیٹ ،شیخ عبدالقدوس ،کونسلر چوہدری اورنگزیب،کونسلر ٹھیکیدار چوہدری ناصر ،خورشید پاشا،چوہدری سعید گولین ،کونسلر خواجہ شوکت عزیز ،حاجی رشید ،طارق حسین ،حاجی ناصر بٹ ،ماسٹر خالد میانہ پوٹھہ،سیکرٹری واجد کاہلیاں ،ملک یاسر بلوچ،حافظ سہیل اشرف،عاطف بٹ ،چوہدری طارق اورمقامی صحافی شیخ محمد اخلاق ،ممراز شیخ سمیت دیگر دوست احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور چوہدری محمد وسیم خالد کو نئی ازدواجی زندگی کی شروعات پر دلی مبارکباد پیش کی۔
گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول جبر پنڈوری کے شاندار رزلٹ
جبر(نامہ نگار)گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول جبر پنڈوری گریڈ 5اور گریڈ8کے شاندار رزلٹ علاقہ عوام نے اساتذہ کر خراج تحسین پیش کیا گریڈ 5کا رزلٹ 100فیصد جبکہ گریڈ 8کا 84فیصد رہا اس شاندار کارکردگی پر سکول کی ہیڈ مسٹریس اور دیگرسٹاف کو علاقہ عوام نے خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اس سے بہتر رزلٹ لانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گئے ۔
سہیل ساجد کو عمرہ کی سعادت
حاصل کرنے پرمبارکباد
جبر(نامہ نگار)سنیئر ٹیچر بورگیاں ماسٹر ساجد حسین کے بڑئے طالب حسین اور ان کے صاحبزادے سہیل ساجد کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مقامی صحافی شیخ محمد اخلاق ،ممراز شیخ اور شیخ قیصر قیوم نے دلی مبارکباد پیش کی ۔
عرس کے موقع پر محفل نور
جبر(نامہ نگار)8اپریل بروز اتوار نزدیک گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کونتریلہ میں سالانہ عرس کے موقع پر محفل نور منعقد ہو رہی ہے جس میں علماء اکرام کے خطابات ہوں گئے ۔
گیاریوں شریف کی محفل 6اپر یل کو ہو گی
جبر(نامہ نگار)6اپریل بروز جمعہ مبارک بمقام مرکزی جامع مسجد حنیفیہ صدیقیہ محلہ زریں قاضیاں میں جلسہ بسلسلہ گیاریوں شریف زیر سرپرستی محمد منیر الحسن شازلی خطیب مسجد ہذا منعقد ہو رہا ہے جس میں نعت شریف شیر خان قاسمی ،محمد طارق قاسمی ،ڈاکٹر طالب حسین چشتی اور نقابت کے فرائض صداقت محمود چشتی دیں گئے اور خسوصی آمد موہڑہ شریف سے شہزاد فضیل عیاض قاسمی تشریف لائیں گئے اور خصوصی خطاب محمد ضمیر زاہدی کا ہو گا اس پاکیزہ محفل میں ہر خاص و عام کو شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔
تاجدار ختم نبوت کانفرنس 8 اپریل کو ہو گی
تلہ گنگ (نامہ نگار ) تاجدار ختم نبوت کانفرنس 8 اپریل بروز اتوار شاہ ہمدان کیمپلکس سگھر( تحصیل تلہ گنگ ) میں منعقد ہوگی ،تحریک لبیک یا رسول اللہ کے امیر شیخ ا لحدیث علامہ خادم حسین رضوی ،پیر میجر محمدیعقوب سیفی ،پیر شمس العارفین ،علامہ کریم بخش رضوی سمیت علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
اظہار تعزیت
تلہ گنگ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ضیا کے سربراہ محمد اعجاز الحق نے تلہ گنگ میںانجمن ارائیاں کے رہنماء سابق کونسلر چودھری تاج محمد مرحوم اور جمعیت علماء اسلام تحصیل تلہ گنگ کے امیر شیخ محمد افضل کی اہلیہ مرحومہ کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کی اور دعائے مغفرت کی۔
چوہدری محمد جاوید انتقال کر گئے
اڈیالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ناظم کوٹھہ کلاں چوہدری عابد حسین کے ماموں زاد بھائی چوہدری محمد جاوید حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ آج صبح 10بجے ان کے آبائی گائوں نزد یونین کونسل 81 کوٹھہ کلاں 2 راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔
امتیاز عباسی کی رسم قل
مری(نامہ نگا خصوصی )پاکستان تحریک انصاف مری سٹی کے صدرامتیاز عباسی کی رسم قل اتوار کے دن ادا کردی گئی جس میں تحریک انصاف مری کے رہنماء و امیدوار برائے حلقہ این اے 57 جاوید اقبال ستی،مری سٹی کے سابق نائب ناظم مرزا سہیل بیگ،تحریک انصاف کے بانی رہنماء خواجہ شبیر،مسلم لیگی رہنمائوںمنیر عباسی،عارف عبداللہ،بابرقریشی سمیت مذہبی،سیاسی ،سماجی ،کاروباری شخصیات ،اہلیان علاقہ،پی ٹی آئی مری کے رہنمائوں وکارکنوں اور عزیز اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
شہر یار خان کے اعزاز میں
کو یت میں ظہرانہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماے اور رکن قومی اسمبلی شہر یار خان جو ان دنوں ایک وفد کے ہمراہ کویت کے دورہ پر ہیں ان کے اعزاز میں کویت میں پاکستانی کمیونیٹی کے کی انتہائی متحرک سیاسی و کاروباری شخصیت تبسم جاوید ملک نے ایک انتہائی پر تکلف ظہرانہ دیا ۔تقریب میں پیر امجد حسین ،اخلاق احمد ملک،ڈاکٹر اشتایاق ملک ،رانا منیر احمد ،آصف جمال ،عتیق الرحمان ۔خالد امین،محمد جمیل ،ریاض انجم ،ادیب عباسی ،اور اسحاق عباسی سمیت متعدد ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔
مری پریس کلب کی جنرل کونسل اجلاس
مری (نامہ نگار خصوصی) مری پریس کلب رجسٹرڈ جنرل کونسل اجلاس زیر صدارت عبدالحمید عبا سی منعقد ہوا ۔ اجلاس میں بڑی تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔اجلاس کا ایجنڈا پریس کلب گورنگ باڈی کی تحلیل اور انتخابات سال 2018/19 کے لیے تین رکنی الیکشن بورڈ تشکیل دیا گیا۔ جسمیں چیئرمین الیکشن بورڈ کے لیے سینئر ترین صحافی امتیاز الحق ،جبکہ ممبران میں راجہ افضال سیلم اور شعیب احمد شامل ہیں۔الیکشن بورڈ کاغذات نامزدگی 2 اپریل دن 1 بجے تک وصول کیے جاہیں گے ۔جبکہ ان کاغذات کی جانچ پرتال شام 4 بجے تک ہوگئی انتخابات 4 اپریل بروز بدھ جناح حال مری میں بذریعہ بیلٹ پیپر کرواے جاہیں گے۔
منشی نزر محمد انتقال کر گئے
کلر سیداں(نامہ نگار)مدرس محمد دشید وینس کے والد محترم منشی نزر محمد انتقال کر گے نماز جنازہ آج بروز پیر دن 3بجے ڈہوک رکھ یو سی کنوہا میں ادا کی جاے گی۔
ڈاکٹر نوشابہ منان نارتھ پنجاب کی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن مقرر
اسلام آباد (پ ر) ممتاز ماہر نفسیات، تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر نوشابہ منان کو پاکستان تحریک انصاف نارتھ پنجاب کی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے ۔ صدر نارتھ پنجاب عامر کیانی کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا اپنے انتخاب پر ڈاکٹر نوشابہ کا کہنا تھا کہ قیادت نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ اہل وطن کی خدمت و رہنمائی سے وہ توقعات پوری کریںگی۔ ڈاکٹر نوشابہ کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر سماجی، عوامی، سیاسی اور میڈیکل حلقوں کی ممتاز شخصیات نے مبارکباد دی ہے۔