پاکستانی ینگ نیورو سرجنز امریکہ‘ روس میں 3 ماہ ٹریننگ کرینگے: انور چودھری
لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں جاری رہنے والی 3روزہ نیورو سرجری کی ساتویں سارک کانفرنس میں طے پایا ہے کہ کہ پاکستان امریکہ اور روس کے ممالک میں ایکس چینج ٹریننگ پروگرام کے تحت پاکستان کے ینگ نیوروز سرجنز مذکورہ مملک میں تین ماہ کی ٹریننگ کیا کریں گے جبکہ روس امریکہ کے ینگ نیورز سرجنز پاکستان میں آکر ٹریننگ کیا کریں گے ۔اس بارے میں سارک نیورو سرجنری کانفرنس کے چیئرمین پروفیسر انور چوہدری نے بتایاکہ تین ماہ کا ٹریننگ پروگرام ہم تین ممالک میں طے پایا ہے پاکستان سے ٹریننگ پر جانے والے ینگ نیور سرجنز کے تمام اخراجات یہ ممالک برداشت کریں گے۔ پروفیسر انور چوہدری نے مزید بتایا کہ کانفرنس میں 150تحقیقی مقالہ جات ، 8ورکشاپس اور14مختلف سیشنز منعقد ہوئے۔ ڈاکٹر بابر بٹ نے کہا کہ دیگر ملکوں سے ڈاکٹروں کا پاکستان آنا اس امر کی علامت ہے کہ یہ ملک انتہائی پر امن اور ہر طرح کے ایونٹس کیلئے موضو ع ہے ۔ مہمان خصوصی سینیٹر سلیم ضیاء نے کہا کہ وہ وزیر اعلی پنجاب سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیور سائنسز کو خود مختار ادارہ بنانے کے لئے بات کریں گے ۔ دریں اثناء تین روزہ نیورو سرجری کی ساتویں سارک کانفرنس 2018گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گئی۔جس میں دماغی امراض کے ماہرین امریکہ، روس ،انگلینڈ ،اٹلی ، مالدیپ ،سعودی عر ب اور متحدہ عر ب امارات کے ممالک سے شریک ہونے والے سرجنز نے دماغی امرا ض پر تحقیق اور جدید طریقہ علاج میں پیش رفت پر پاکستان کے طبی ماہرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا۔