اظہار تعزیت
رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگی رہنماء شفقت علی شیرازی کے بڑے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی ،وہ ان کے گھر اظہارتعزیت کیلئے آئے ،کارکنان کی کثیر تعداد موجودتھی ،شفقت شیرازی کے بھائی شوکت قادری عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے گئے ہوئے تھے ،اور وہیں پر ان کا انتقال ہوگیا ،اور ان کو مکہ مکرمہ جنت العلی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔