نہتے فلسطینی اورشام میں مسلمانوں پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال افسوسناک: عبدالغفارروپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیرحافظ عبدالغفارروپڑی اور پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ اسلام دشمن طاقتیں سازش کے تحت مسلم ممالک کو تباہ کررہی ہیں۔ نہتے فلسطینی اورشام میں مسلمانوں پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال افسوسناک اور عالمی دنیا کی خاموشی قابل مذمت ہے،ہم سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کے اداروں اور فوج کو سلام پیش کرتے ہیں جو ارض الحرمین الشریفین کا دفاع کر رہی ہے لیکن بطور مسلمان ارض الحرمین الشریفین کے دفاع اور سلامتی کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور اس کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ شام ،عراق ، یمن ، لیبیا کی تباہی کے بعد اب سعودی عرب کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، حوثی باغیوں اور ان کے سرپرستوں کا مقابلہ کیا جائے گا ۔