تعلیمی میدان میں انقلابی تبدیلیاں لانا نا گز یر ہیں، عنایت اللہ خان
گوجرخان (نامہ نگار)تعلیمی میدان میں انقلابی تبدیلیاں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے نجی تعلیمی ادارے شرح خواندگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں تعلیم کو کاروبار بنانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے دیگر ممالک میں تعلیم کے شعبہ میں بجٹ کا دس فیصد رکھا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں محض ایک سے دو فیصد حصہ رکھنا لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کااظہار خیبر پختونخواہ کے سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے جینٹری بوائز کالج میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ محمد حاشر راجہ محمد جواد اور راجہ عمیر خان نے بھی خطاب کیا عنایت اللہ خان نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز پاکستان میں شعبہ تعلیم میں انقلابی تبدیلیاں لانا اہم ضرورت ہے اس تبدیلی کیلئے بجٹ میں زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کرنا چاہیے لیکن مقام افسوس ہے کہ سب سے کم حصہ تعلیم کو دیا جاتا ہے تعلیم کو کاروبار بنانے والے طلبہ کی کردار سازی کرنے کی بجائے اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں ۔تقریب میں جما عت اسلامی کے ضلعی امیر شمس الرحمن سواتی ، چوہدری عابد ودیگر نے بھی شرکت کی جبکہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں میں شیلڈز کے علاوہ نقد انعامات بھی دیئے گئے۔