مری،با اثرمسلم لیگی کو نسلر کی ستر سالہ شخص کی زمین پرقبضہ کی کوشش
مری (نامہ نگار خصوصی) یو نین کو نسل علیوٹ ڈنہ کے مقام پر با اثرمسلم لیگی کو نسلر کا ستر سالہ شخص کی زمین پرمبینہ طور پر قبضہ کی کوشش عورتوں اور بزرگوں پر پولیس کی موجودگی میں تشدد زمین پر عدلیہ کی طرف حکم امتناعی کے باوجود قبضہ کی کوشش انتہائی زیادتی ہے اہل علاقہ کا شدید احتجاج اور اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطا لبہ۔ تفصیلات کے مطا بق مری کی نواحی یونین کو نسل علیوٹ کی ڈھوک ڈنہ کے مقام پر لیگی کو نسلر نے اپنے حواریوں سے مل کر ستر سالہ بزرگ حاجی گلزار کے گھر کھس کر حملہ کردیا جس پر عورتوں کو بھی نہ بخشا گیا جبکہ بزرگ پر بھی تھپڑوں کی بارش کردی پولیس چوکی پھگواڑی کا انچارج سارے واقع میں تماشا دیکھتا رہا حالنکہ زمین کے تنازہ پر عدالتی حکم امتناعی بھی جاری ہوا تھا اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطا لبہ کیا ہے۔