بلاول بھٹو کی قیادت میں 2018کا الیکشن جیتیں گے ،سردار سلیم حیدر
حضرو ( نمائندہ نوائے وقت )ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اٹک سمیت راولپنڈی ڈویژن میں کسی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑے گی قائد عوام زوالفقار علی بھٹو نے قوم کو شہور دیا بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی بڑی قوت کے طور پر سامنے آئی ہے چیئرمین سینٹ کے حوالے سے وزیر اعظم اپنا بیان واپس لیں نون لیگ نے ہمیشہ خلاف اانے والے فیصلوں پر تنقید کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی نائب صدر نصیر خان جدون ،لالا اقبال کے علاوہ دیگر پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ قائد عوام زوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے بلاول بھٹو میدان میں نکل چکے ہیں 2018کے الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی تو ملک کے مسائل حل ہوئے 18ویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش ناکام بنائیں گے 18ویں ترمیم پیپلز پارٹی کی چاروں صوبوں کے حقوق کے حوالے سے منظور کی گئی تھی ۔