ہوا ئی فا ئر نگ کر نے پر متعد د افراد کے خلاف مقدمہ درج
اٹک (نامہ نگار) اٹک کے گائوں شیں باغ میں پو لیس کو ریسکیو 15کے ذریعے اطلاع موصول ہو ئی کہ شیں باغ گائوں میں آتش بازی ہو رہی ہے جو کہ اس اطلا ع پر اے ایس آئی تھانہ صدر اٹک فیاض محمد نے ہمراہ پو لیس ملازمین نے شیں باغ نزد دربار اسفند یار بخاری شہید کے قریب پہنچے تو کھلے جگہ پر صفدر کے بیٹے فیصل سکنہ شیں باغ کی شادی کا پروگرام جاری تھا جس میں شیر خان ، اقبال خان ، زا ہد خان ، فیصل ولد صفدر اور چار سے پا نچ افراد نامعلوم آتش بازی اور ہوا ئی فا ئرنگ کر رہے تھے جو پو لیس پارتی کو دیکھ کر موقع سے بھاگ گئے موقع سے سامان آتش بازی اور 71خول روند چلیدہ 30بو ر ملے جو قبضہ میں لے لئے گئے پو لیس نے شادی کے پروگرام میں آتش بازی اور ہوا ئر فا ئرنگ کر کے اور لوگوں کی جان خطرہ میں دال کر جرم کا ارتکاب کر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔