سیا ستدان عاجزی‘ انکساری، خدمت اور دیانت کی سیاست کا عہد کریں: قاری محمد بشیر
لاہور (پ ر) قاری محمد بشیر منتظم اعلیٰ مدرسہ اصحاب الصفہ رشید سٹریٹ جامع مسجد عمر فاروق اعظم پارک آئوٹ فال روڈ نے تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ اتباع رسولؐ کے بغیر انسان دینا و آخرت میں پستی کا شکار اور ذلیل و رسوا ہو جاتا ہے۔ اگر امت مسلمہ یہود و نصاری کے پنجہ سے رہائی چاہتی ہے تو اتباع رسولؐ کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لے ور نہ اغیار کی سازشیں امت مسلمہ میں تفرقہ ڈالنے کے لئے کافی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیا ستدان وعدہ کریںکہ وہ عاجزی انکساری، خدمت اور دیانت کی سیاست کریں گے۔