کے ٹو کنگز ٹورسٹس ایسوسی ایشن کا پاکستان امن سفر جاری
لاہور (سپورٹس رپورٹر) یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں کے ٹو کنگز ٹورسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقصود چغتائی اور صدر تنظیم علی احمد طاہر کی قیادت میں ’’ پاکستان امن سفر‘‘ صحت مندانہ سرگرمیوں میں متحرک، کھیلوں اور سیر و سیاحت کے شوقین مہم جو موٹر سائیکلسٹس کے قافلے نے 7ہزار میں سے ساڑھے تین ہزار کلو میٹر کا فاصلہ انتہائی چابکدستی اور تیزی سے طے کیا۔ قریہ قریہ نگر نگر ان کا استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کئے گئے۔ میانوالی پریس کلب ، کالا باغ، وادی گھومل ، وزیرستان ،فاٹا ،لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان کے غیور اور مہمان نواز پٹھانوں نے خوش آمدید کہا۔ اس طرح پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان ، فورٹ منرو، بلوچستان کے علاقے لورالائی ، زیارت، قلعہ سیف اللہ ، کوئٹہ میں زبردست پذرائی ملی اور روایتی کھانوں سے مہمان نوازی کی گئی ۔ موٹر سائیکلسٹس کا قافلہ عظیم صحرا تھر میں داخل ہو جائے گا۔