ضلع کونسل اٹک کا اجلاس ،اپو زیشن ممبران ترقیاتی کام نہ ہو نے پر احتجاج
اٹک (نامہ نگار) ضلع کونسل اٹک کا اجلاس عام زیر صدار ت وا ئس چیئر مین ضلع کونسل ملک جمشید الطاف منعقد ہوا ، اجلاس می مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے اپو زیشن ممبران اپنی یو نین کونسلوں میں تر قیاتی کام نہ ہو نے پر سرا پا احتجاج بن گئے تحریک انصاف کے یوسف خٹک بھی کر پشن پر سیخ پا ہو ئے اور انہوں نے سرکاری ا داروں میں کی جا نے والی کر پشن پر سخت نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا اجلاس میں ممبرا ن ضلع کونسل سردار واجد علی خان ، یوسف خٹک ، ملک عمران شو کت ، ذا کر خان خگوانی ، اقبال خٹک مکھڈ ، ملک محمد خان قطبال ، محمد امیر ملک گلی جا گیر ، سید تنویر حسین شا ہ کوٹ فتح خا ن، سید جمشید الطاف شاہ مرزا ، سلیم خان بھلڑ جو گی ، ملک شمیم محمد خان بر یار ،محمد قیصر خان ہارون ،ملک کامل حیات دکھنیر ، بابو عبدالرحمن میانوالہ ،ملک محمد نواز تراب ، حاجی مشتاق حسین سگھری ، چن شیر افسر حاجی شا ہ ، ملک عزیز الرحمن فقیر آباد ، ملک منورخان ایڈووکیٹ بو لیانوال ، سرار امجد خان اکھوڑی ، سردار وسیم امتیاز خان ایڈووکیٹ سالار ، شو کت زمان کا ملپور موسیٰ، ملک اشراف خان سمیت دیگر ممبران ضلع کونسل اور چند خواتین ممبران نے شر کت کی کونسل آفیسر بابر رضا خا ن نے ایجنڈا پیش کیا جبکہ اس موقع پر چیف آفیسر عثمان لیاقت ، ڈی او آئی اینڈ ایس شہزادطفیل ، اکا ئونٹس آفیسر شکیل اعوان اور ضلع کونسل کا دیگر عملہ مو جود تھا۔