محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر نے 82 ویں سالگرہ منائی
اسلام آباد (آئی این پی) مایہ ناز پاکستانی ایٹمی سائنسدان اور پاکستان کے ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان 82 سال کے ہو گئے ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی کلب کا ممبر بنوانے کے لیئے انتہائی جان توڑ محنت کی اور انتہائی کم مدت میں پاکستان کو اس بلندی پر پہنچا دیا جس کا تصور بھی محال تھا۔ وہ پاکستانی عوام کے محبوب اور ہردلعزیز شخصیت ہیں اور ہر پاکستانی ان پر فخر کرتا ہے۔پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیرخان یکم اپریل 1936 کو ہندوستان کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے۔ جرمنی، ہالینڈ اور بیلجئیم کی یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1976 میں پاکستان لوٹے اور وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی دعوت پر پاکستان کے ایٹمی پروگرام میں شمولیت اختیار کی۔ڈاکٹر قدیر نے 8سال کے انتہائی قلیل عرصہ میں انتھک محنت سے کہوٹہ ایٹمی پلانٹ قائم کرکے دنیا کو حیرت زدہ کردیا۔ مئی 1998ءمیں بھارت کی جانب سے ایٹمی تجربات کے بعد انتہائی قلیل وقت میں چاغی کے مقام پر 6کامیاب ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو بھی عالمی نیوکلیئر کلب میں شامل کردیا۔
ڈاکٹر عبدالقدیر