ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ کٹ گئی، رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین پی ایس پی میں شامل
کراچی(صباح نیوز)پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی)نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان(ایم کیو ایم)کی ایک اور پتنگ کاٹ دی۔ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین بھی پی ایس پی کے قافلے میں شامل ہوگئے۔ سید وسیم حسین حلقہ این اے 220 سے ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ایم کیو ایم کے کنوینیئر فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی میں اختلافات کے بعد سید وسیم حسین فاروق ستار کے ساتھ تھے۔ چند روز پہلے ہی ایم کیو ایم کی 2 خواتین ارکان سندھ اسمبلی ناہید بیگم اور نائلہ منیر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوئی ہیں۔
وسیم حسین