نئی حلقہ بندیوں پر تمام جماعتوں کی اے پی سی بلائی جائے ، ثروت قادری
کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں پر تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو تحفظات ہیں ،نئی حلقہ بندی پرحکومتی سطح پر تمام جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے ویسٹ انڈیز ٹیم کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہیں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں پاکستان امن پسند ملک اور دہشتگردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے پاکستان نے دہشتگردوں کی کمر توڑ کر پائیدارامن کی طرف قدم رکھ دیا ہے بھارت اور افغانستان دہشتگردوں کے سہولتکار ہیں داعش افغانستان میں پھر سر اٹھا رہی ہے پاکستان کے عوام ، پاک فوج، رینجر ز پولیس نے دہشتگردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں ہمارے اکابرین نے امن ، محبت ، اخوت اور عفودرگزر کے فلسفے کو پھیلاکر امن دشمن قوتوں کی سازشوں کوناکام بنادیا ہے 2018 کے انتخاب میں اہلسنت اپنا حق لینے کے لیے عملی جدوجہد کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورروانگی سے قبل مرکز اہلسنت پر عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیایاد رہے ثروت اعجاز قادری آج بعد نماز مغرب ایوان اقبال میں استحکام پاکستان و نفاذ نظام مصطفی ﷺ کی تقریب سے خطاب کریں گے۔
ثروت قادری